مرکزی مواد پر جائیں
Darul Iftaa Irfan-ul-Uloom
District Malakand, Karkanai, Dheri, Julgram
Darul Iftaa Irfan-ul-Uloom
دارالافتاء عرفان العلوم
محلہ خدا کی بستی کرکنری ڈھیری جولگرام بٹ خیلہ، مالاکنڈ
دارالافتاء عرفان العلوم
#001 نکاح و طلاق طلاق یونیکوڈ 24 September 2026

عنوان: طلاق کا مطالبہ کرنے پر دی گئی طلاق اور بعد میں خلع کی شرعی حیثیت

سوال:

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں نے اپنے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کیا، تو شوہر نے کہا کہ ٹھیک ہے، دے دوں گا۔ اس سے پہلے میرے مطالبہ پر ایک طلاق دی ہے، لیکن اب کہتا ہے کہ تم نے خلع لینا ہوگا۔ اب پوچھنا یہ ہے کہ دی ہوئی طلاق کونسی طلاق شمار ہوگی، اور اب جو خلع لے کر طلاق دینے کا کہا ہے، یہ کونسی طلاق ہوگی؟

از: سائل

جواب:

صورتِ مسئولہ میں جب شوہر نے عورت کے مطالبہ پر ایک طلاق دے دی ہے، تو اس سے ایک طلاقِ رجعی واقع ہو چکی ہے، جس کا حکم یہ ہے کہ عدت کے اندر شوہر کو رجوع کا اختیار ہے۔ اب اگر عدت کے اندر، یا طلاق سے رجوع کے بعد، میاں بیوی رضامندی سے آپس میں خلع  کر لیں، تو خلع سے طلاقِ بائن واقع ہو کر ان کا نکاح آپس میں دو بائن طلاقوں کے ساتھ ختم ہو جائے گا۔ البتہ شدید مجبوری کے بغیر عورت کے لیے طلاق یا خلع کا مطالبہ کرنا گناہ کا کام ہے۔ احادیثِ مبارکہ میں اس پر سخت وعیدیں آئی ہیں، جیسا کہ ایک روایت میں ہے کہ: جو عورت بغیر کسی مجبوری کے اپنے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کرتی ہے، تو اس پر جنت کی خوشبو حرام ہے۔ (واللہ اعلم)

دلائل:

﴿ فَإِنْ خِفْتُمْ أَلَّا يُقِيمَا حُدُودَ اللَّهِ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِمَا فِيمَا افْتَدَتْ بِهِ ﴾
سنن ابی داؤد: (کتاب الطلاق، باب الخلع،1/321،)
عن ثوبان قال قال رسول الله ﷺ: أيماامرأة سألت زوجها طلاقا في غير ما بأس، فحرام عليها رائحة الجنة.
ردالمحتار: (باب طلاق الغیرمدخول بھا،3/294،)
قالت لزوجها :طلقني فقال فعلت طلقت (قوله فقال فعلت ) أي طلقت بقرينه الطلب.
ردالمحتار: (باب الخلع،3/444، ایچ--ـ ایم ـ)
الواقع بہ (أی بالخلع) و بالطلاق علی مال طلاق بائن.
ردالمحتار: (باب الکنایات، 3/306، ایچ--ـ ای)
(والبائن يلحق الصريح ) الصريح ما لا يحتاج إلى نية بائنة كان الواقع به أو رجعيا.
ردالمحتار: (باب الخلع،3/439، ایچ--ـ ایم ـ)
لو خالع المطلقه رجعيا بمال فانه يصح ويجب المال.
ردالمحتار: (باب الصریح، 3/278، ایچ--ـ ایم)
كما لونوی بطالق واحدۃ وبنحو بائن أخرى فيقع ثنتان بائنتان.

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

دارالافتاء عرفان العلوم

مفتی محمد اسحاق — مفتی

WhatsApp Facebook

متعلقہ فتاوی

اس فتویٰ میں کوئی غلطی نظر آئی؟

یہ ایک شائع شدہ فتویٰ ہے، محض عمومی معلومات نہیں۔ آپ کے مخصوص حالات کے لیے براہ راست دارالافتاء سے رجوع کریں۔