Title: طلاق کا مطالبہ کرنے پر دی گئی طلاق اور بعد میں خلع کی شرعی حیثیت
کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں نے اپنے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کیا، تو شوہر نے کہا کہ ٹھیک ہے، دے دوں گا۔ اس سے پہلے میرے مطالبہ پر ایک طلاق دی ہے، لیکن اب کہتا ہے کہ تم نے خلع لینا ہوگا۔ اب پوچھنا یہ ہے کہ دی ہوئی طلاق کونسی طلاق شمار ہوگی، اور اب جو خلع لے کر طلاق دینے کا کہا ہے، یہ کونسی طلاق ہوگی؟
From: Questioner
صورتِ مسئولہ میں جب شوہر نے عورت کے مطالبہ پر ایک طلاق دے دی ہے، تو اس سے ایک طلاقِ رجعی واقع ہو چکی ہے، جس کا حکم یہ ہے کہ عدت کے اندر شوہر کو رجوع کا اختیار ہے۔ اب اگر عدت کے اندر، یا طلاق سے رجوع کے بعد، میاں بیوی رضامندی سے آپس میں خلع کر لیں، تو خلع سے طلاقِ بائن واقع ہو کر ان کا نکاح آپس میں دو بائن طلاقوں کے ساتھ ختم ہو جائے گا۔ البتہ شدید مجبوری کے بغیر عورت کے لیے طلاق یا خلع کا مطالبہ کرنا گناہ کا کام ہے۔ احادیثِ مبارکہ میں اس پر سخت وعیدیں آئی ہیں، جیسا کہ ایک روایت میں ہے کہ: جو عورت بغیر کسی مجبوری کے اپنے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کرتی ہے، تو اس پر جنت کی خوشبو حرام ہے۔ (واللہ اعلم)
References:
And Allah knows best.
دارالافتاء عرفان العلوم
مفتی محمد اسحاق — مفتی
