عنوان: قیدی کے کیس کے اخراجات میں زکوٰۃ کی رقم دینے کا حکم اور اس کے مستحق اہل خانہ کو زکوٰۃ دینا
مفتی صاحب ایک شخص کسی کیس میں قید ہے ، معلوم نہیں کہ وہ قصور وار ہے یا نہیں ، مگر بہر حال جیل میں ہے تو کیا اس کی کیس کے اخراجات میں اگر ہم اپنے زکواۃ کے پیسے لگائے تو کیا زکواۃ ادا ہو جائیگی ؟ اگر نہیں، تو کیا اس کی بیوی اور بچوں کو زکواۃ دے سکتے ہیں ؟جبکہ وہ مستحق ہیں۔
از: دینا حین، پاکستان
واضح رہے کہ زکواۃ ادا ہونے کے لئے مستحق قیدی یا قیدی کے کسی وکیل کو باقا عدہ مالک بنانا ضروری ہے ۔ قیدی کے کیس کے اخراجات جیسے وکیل کی فیس یا عدالت کی خرچوں میں لگانے سے زکواۃ ادا نہیں ہوگی ،البتہ اگر قیدی کی بیوی بچے مستحق ہیں تو انکو زکواۃ کی رقم دینے سے زکواۃ ادا ہو جائی گی ۔ (واللہ اعلم)
دلائل:
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دارالافتاء عرفان العلوم
مفتی محمد اسحاق — مفتی
