Skip to main content
Darul Iftaa Irfan-ul-Uloom
District Malakand, Karkanai, Dheri, Julgram
Darul Iftaa Irfan-ul-Uloom
دارالافتاء عرفان العلوم
محلہ خدا کی بستی کرکنری ڈھیری جولگرام بٹ خیلہ، مالاکنڈ
Darul Iftaa Irfan-ul-Uloom
#186 عبادات Unicode 24 September 2026

Title: قیدی کے کیس کے اخراجات میں زکوٰۃ کی رقم دینے کا حکم اور اس کے مستحق اہل خانہ کو زکوٰۃ دینا

Question:

مفتی صاحب ایک شخص کسی کیس میں قید ہے ، معلوم نہیں کہ وہ قصور وار ہے یا نہیں ، مگر بہر حال جیل میں ہے  تو کیا اس کی کیس کے اخراجات میں اگر ہم اپنے زکواۃ  کے پیسے لگائے تو کیا زکواۃ ادا ہو جائیگی ؟ اگر نہیں، تو کیا اس کی بیوی اور بچوں کو زکواۃ دے سکتے  ہیں ؟جبکہ وہ مستحق ہیں۔

From: دینا حین، پاکستان

Answer:

واضح رہے  کہ زکواۃ ادا ہونے کے لئے مستحق قیدی یا قیدی کے کسی وکیل کو باقا عدہ مالک بنانا ضروری  ہے ۔ قیدی کے کیس کے اخراجات جیسے وکیل کی فیس یا عدالت کی خرچوں میں لگانے سے زکواۃ ادا نہیں ہوگی ،البتہ  اگر قیدی کی بیوی بچے  مستحق ہیں تو انکو زکواۃ کی رقم دینے سے زکواۃ ادا ہو جائی گی  ۔ (واللہ اعلم)

References:

الفقہ الإسلامی: (تعریف الزکاۃ،2 /642، مکتبہ رشی)
و الزکاۃ ...بأنھا تملیک جزء مال مخصوص من مال مخصوص لشخص مخصوص ، عینہ الشارع لوجہ اللہ تعالی ، فقولھم "تملیک" احترز بہ عن الإباحۃ فلو أطعم یتیما ناویا الزکاۃ لا یجزیہ
الھندیہ: (کتاب الزکاۃ، 1 /188، قدیمی کتب)
أما تفسیرھا فھی تملیک المال من فقیر مسلم غیر ھاشمی

And Allah knows best.

دارالافتاء عرفان العلوم

مفتی محمد اسحاق — مفتی

WhatsApp Facebook

Related Fatawa

Noticed an error in this fatwa?

This is a published fatwa, not general information. For your specific circumstances, please consult the Dar-ul-Ifta directly.